بیدر کے کنڑاصحافی مولانا صاب عرف حاجی پاشاہ کو کاسرگوڑ میں دیاگیا ایوارڈ

بیدر۔ 5؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): کنڑی اخبار ’’کنڑ پربھا‘‘ کے اسسٹنٹ رپورٹر اور صحافی مولانا صاب عرف حاجی پاشاکو 3 مئی کو کیرالہ کے کاسرگوڈ میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈاکٹر کلورکنیان سداشیوا شیٹی انڈومنٹ ایوارڈسے نوازا گیا۔کاسرگوڈ ڈسٹرکٹ کنڑ جرنلسٹس ویلفیئر اسوسی ایشن، کرناٹک بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی، حکومت کرناٹک، کرناٹک سیاحتی محکمہ اور کے یوڈبلیوجے اے کے اشتراک سے کاسرگوڈ کے سیتانگولی میںواقع الائنس کنونشن سینٹر میںکرناٹک کے ریاستی وزیر زراعت این چلوارائے سوامی نے ایوارڈ سرٹیفکیٹ، مومنٹو، شال اور نقد رقم پیش کی۔ 3؍ مئی کو ایسوسی ایشن کی اس تقریب میں ایڈنیرو مٹھ کے شری سچیدانند بھارتی شری پادم، کرناٹکایونین آف ورکنگ جرنلسٹس کے ریاستی صدر شیوانند تگڈور، ریاستی قانون ساز کونسل کے رکن منجوناتھ بھنڈاری، کیرالہ کے منجیشور حلقہ کے ایم ایل اے ،اے کے ایم اشرف ،معروف بزنس مین ڈاکٹر سداشیوا شیٹی کلور کنیان، ویلکم کمیٹی کے چیئرمین کے کے شیٹی کتک کارو، کرناٹک بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ممبران سنجیو کمار اتیوالے، شیواریڈی کھیاڈید، کاسرگوڈ ڈسٹرکٹ کنڑ جرنلسٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر روی نائکاپو، کاسرگوڈ کے یوڈبلیوجے صدر اے آرسبیاکٹے ، سمیت دیگرافراد موجود تھے۔ اس موقع پر مولانا صاب عرف حاجی پاشاہ سمیت کل 21 مختلف صحافیوں کو انڈومنٹ فنڈز پیش کیے گئے۔اس موقع پر صحافیوں کے لیے پنشن ا سکیم کا آغاز کیا گیا اور وہاں موجود 3 افراد کو 3 ہزار ہر ماہ کے حساب سے ایک لاکھ روپے کی پنشن فراہم کی گئی۔ اور کاسرگوڈ ضلع کے صحافیوں میں انجمن کے شناختی کارڈ تقسیم کیے گئے اورسرحد پر کامیابی حاصل کرنے والوں کو اعزازات بھی دیے گئے۔پروگرام سے قبل مختلف فنکاروں کی جانب سے ایک جلوس نکالا گیا اور تمام مہمانوں کو ایک جلوس کی شکل میں پروگرام کے مقام پر لایا گیا۔ بعد ازاں مختلف ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ آج 5؍مئی کودی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے