بیدر، 5 ؍مئی(شاروق حسن قادری): بیدر یونیورسٹی کی انتظامیہ نے مختلف شعبوں میں ریٹائرڈ سرکاری افسران کی تقرری کیلئے براہ راست انٹرویو کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔یونیورسٹی کے رجسٹرار (انتظامیہ) کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اکاؤنٹس آفیسر / آڈیٹ آفیسر (فنانس سیکشن) امیدوار کو ریٹائرڈ سرکاری افسر ہونا چاہیے، عمر کی حد 60 سے 67 سال، اور فنانس کے معاملات میں تجربہ ہونا ضروری ہے۔ اعزازیہ 20,000 روپے ماہانہ دیاجائے گا۔اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر / اسسٹنٹ انجینئر (کنسٹرکشن سیکشن): امیدوار ریٹائرڈ سرکاری افسر کے عمر کی حد 60 سے 67 سال ہو۔ اعزازیہ 25,000 روپے ماہانہ دیاجائے گا۔خواہش مند امیدواروں سے گزارش ہے کہ وہ 8؍ مئی 2025 کو صبح 10:30 بجے بیدر یونیورسٹی میں اپنے اصل دستاویزات کے ساتھ انٹرویو کے لیے حاضر ہوں۔
