ڈپٹی کمشنر شلپا شرما نے شراب کی فروخت پر پابندی کا حکم دیا

بیدر۔ 14؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر تعلقہ کے گرام پنچایت میں مختلف وجوہات کی بناپر خالی ا راکین کی نشستوں کے لیے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ 25؍مئی کو ہوگی۔ مذکورہ ضمنی انتخابات کو منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انداز میں کرانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ انتخابات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے، کرناٹک ایکسائزرولز، 1967 کے قاعدہ 10(b) کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کرناٹک گرام سوراج اور پنچایت راج (ترمیمی) ایکٹ2020دفعہ 308(اے سی ) کے مطابق  مندرجہ ذیل گرام پنچایت میں 23؍مئی کی شام 5بجے سے 25؍مئی کی آدھی رات 12بجے تک  تمام قسم کے ایکسائز سر  ٹیفکیٹ بند رہیں گے اور شراب کی فروخت اور نقل و حمل پر پابندی ہوگی، اور یہ ‘ڈرائی ڈے’ ہوگا، جس کا حکم ڈپٹی کمشنرمحترمہ شلپا شرما نے دیا ہے۔
 گرام پنچایتوں کی تفصیلات: بیدر تعلقہ کے مرکندہ گرام پنچایت کی (01)نشست، ناگورہ گرام پنچایت کی (01)نشست، بگدل گرام پنچایت (01)، علی آباد( جے) گرام پنچایت (01)، بسواکلیان تعلقہ میں ہارکوڈ گرام پنچایت (01) بھا لکی تعلقہ کے مہکرگرام پنچایت (01)۔ کروب کھیلگی گرام پنچایت (01)، اوراد تعلقہ کی ہیڈگاپور گرام پنچایت (01)، ایکمبا گرام پنچایت کی(04)نشستیں اور ہمنا آباد تعلقہ میں مدرگاؤں گرام پنچایت کی (01) ، نندگاؤں گرام پنچایت کی (07)، نشستیں ، اس طرح 11گرام پنچایت کی جملہ 20نشستوں کے لئے انتخابات ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے