چٹگوپہ۔ 14؍مئی (عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ تعلقہ میں ریت کی غیر قانونی نقل و حمل، لال پتھر کی غیر قانونی کانکنی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیاں عروج پر ہیں، آج کنڑا سینا کرناٹک کے بیدر ضلع صدر سبھاش کیناڑے نے چٹگوپہ تعلقہ کے تمام محکمہ کے افسران پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عوام سوال پوچھ رہی ہے کہ تعلقہ میں غیر قانونی کاروبار پر کب روک لگائی جائے گی۔اور انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو محکمہ مائنز اورمتعلقہ محکمہ کے توجہ میں کئی بار لایا گیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ کیوں کہ ان خاطیوں اور مجرمین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ متعلقہ محکمہ کے حکام اس کاروبار میں ملوث ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بیدر اس سلسلے میں کارروائی کریں نہیں تو آنے والے دنوں میں اس کے خلاف احتجاج کرنے کا سبھاش کیناڑے نے انتباہ دیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے