چٹگوپہ۔ 29؍مئی (محمدعبدالقدیر لشکری): کنڑ ساہتیہ پریشد کی 30؍ مئی کو 111 ویں یوم تاسیس تقریبات کا انعقادچٹگوپہ کے گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج میں صبح 11 بجے کاساپا تعلقہ صدر انیل کمار سندے کی صدارت میں کرے گی۔ تعلقہ کے کنڑ ساہتیہ پریشد کے اراکین، تاحیات اراکین، کنڑ حامی تنظیموں کے صدور، عہدیداران اور کنڑ شائقین بڑی تعداد میں اس پروگرام میں شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ یہ اپیل کنڑ ساہتیہ پریشد سٹی یونٹ کے صدر راجکمار آر ہڑپدنے کی ہے۔
