بسواکلیان ۔ 29؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): حکومت کرناٹک کی جانب سے کرناٹک میں50 رہائشی اسکول قایم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں10اسکول اقلیتی ہوںگے۔ اس اعلان کو سن کر تعلقہ بسوا کلیان کی علمی شخصیات نے بسوا کلیان ویلفیر اسوسیشن کی جانب سے جناب زبیر نوازبھائی کی قیادت میں الحاج مقیم باگ صاحب (صدر بزم اردو ادب بسواکلیان)، جناب خواجہ معین الدین چابکسوار۔اور میرتحسین علی جمعدارپر مشتمل ایک وفد سابق یم۔ ایل۔ سی جناب وجے سنگھ کو ایک یادداشت پیش کر تے ہوے اس سلسلے میں نمایندگی کرنے کی گزارش کی تھی۔ موصوف کی کامیاب نمائندگی کے نتیجے میں آج حکومت کی جانب سے بسوا کلیان میں مرارجی دیسائی ریسیڈنشیل(رہائشی) اسکول کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔ اس موقع پر بسوا کلیان کے تمام اہل علم حضرات بالخصوص اردو نواز احباب کی جانب سے بسوا کلیان ویلفیر اسوسیشن اور جناب وجے سنگھ، صاحب کے ساتھ ساتھ وزیر اقلیتی بہبود جناب ضمیر احمد خان صاحب کاشکریہ اداکیاگیا۔ اس بات کی اطلاع جناب مقیم باگ نے دی ہے۔

