بیدر۔ 30؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): سرکاری ہائیرپرائمری اسکول اردو اشٹور ، تعلقہ بیدر میں آج 30؍مئی جمعہ کو جشن شروعات ِ مدرسہ کاآغاز عمل میں آیا۔ جناب محمد اظہرسی آرپی حمیلہ پور ، جناب انیس الدین صدر SDMC، جناب عرفان رکن ایس ڈی ایم سی ، اور اساتذہ (مردوخواتین)جناب مرزا انصار بیگ، فیض بیگم اور سویتا میڈم نے طلبہ کو اسکول کے احاطہ میں خوش آمدیدکہا۔ اور طلبہ میں شیرینی کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس بات کی اطلاع جناب مرزا انصار بیگ مددگار معلم نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے