جمعیۃ علماء کی ممبرسازی مہم جاری
بانگرمئو، اناؤ (نامہ نگار(۳۱؍مئی): جمعیۃ علماء ہند کی ممبرسازی مہم جاری ہے، ملک کے مختلف صوبوں اور ضلعوں میں تنظیم کے کارکنان نہایت مستعدی کے ساتھ اس کام کو انجام دے رہے ہیں۔ جمعیۃ علماء ضلع اناؤ نے دس لاکھ منبرسازی بیداری مہم کا آغاز بروز جمعہ کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ۳۰؍مئی بروز جمعہ کو مدرسہ عربیہ اسلامیہ جامعۃ الفلاح موضع پٹی حمید کجگواں میں ممبرسازی بیداری مہم پروگرام سے مولانا مختارعالم مظاہری صدرجمعیۃعلماء ضلع اناؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک ہندوستان کی نہایت قدیم اور فعال نیزسب سے قدیم تنظیم جمعیۃعلماء ہند کی ممبرسازی جاری ہے، اس تنظیم کے ممبربننا ہم سب کے لیے وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا جتنا زیادہ ہم اس تنظیم کو مضبوط کریں گے، ہمارے لیے اس ملک میں اتناہی بہترہوگا۔ بعد ازاں مفتی محمد جنید قاسمی کنوینر اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء ضلع اناؤ و صدر جمعیۃ علماء بانگرمئو نے جمعیۃ علماء کی اہمیت اور اس کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمانان ہند کے لیے جمعیۃ علماء ہند کا وجود اس برگد کے تناور درخت کے مانند ہے جو تمازت والی دھوپ میں بلالحاظ مذہب وملت سب کو سایہ فراہم کرتاہے۔ جمعیۃ علماء ہند کو سوسال سے زیادہ ہوچکے ہیں، نہایت خوش اسلوبی سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں لگی ہوئی ہے۔
اس موقع پر جمعیۃ علماء تحصیل صفی پور کے سکریٹری اور جامعۃ الفلاح کے ناظم مولوی شفاعت علی نے دیہی باشندوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ممبر بننے کی اپیل کی۔ نماز کے بعد بڑی تعداد میں ممبرسازی عمل میں آئی۔ اس موقع پر حافظ محمد افشان مدرس مدرسہ، حافظ راحت، عبدالحسیب، عبدالرشید، ہدایت علی، محمد نفیس، محمد نوشاد، محمد ظہیر، حافظ حیات، محمد اسماعیل، محمد فرمان، محمدانس، محمد عفان، محمد حنظلہ، منگو وغیرہ موجود رہے۔
