عید الاضحیٰ کی نماز عیدگاہ فتح پور میں صبح 9:00 بجے ادا کی جائے گی۔
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری): عیدالاضحیٰ کے مقدس تہوار کے سلسلے میں انجمن مسلم آنہ فنڈ فتحپور کے دفتر میں بعد نماز عشاء، انجمن کے صدر ایڈوکیٹ محمد اسلم کی زیر صدارت منعقد ہوئ۔ میٹنگ کا آغاز نائب صدر مولانا محمد صابر قاسمی کی تلاوت کلام سے ہوا اور نظامت کے فرائض انجمن مسلم آنہ فنڈ کے سیکرٹری احمد سعید حرف نے انجام دئے۔ نائب سیکرٹری عتیق احمد نے بتایا کہ عیدگاہ فتحپور کی صفائی وغیرہ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ میٹنگ میں باہمی مشاورت سے طے پایا گیا کہ عیدالاضحی کی نماز عیدگاہ فتحپور میں صبح 9 بجے مفتی محمد نجیب قاسمی کی اقتداء میں ادا کی جائے گی۔ مفتی محمد نجیب قاسمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمان بھائیوں کو قربانی سے متعلق انتظامی حکام اور مقاماتِ قربانی کے ذمہ داران کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔ اگر کہیں بھی کوئی دقت پیش ہو تو مقامی پولیس اور متعلقہ ذمہ داران کو اطلاع کرنا ہوگا۔ احمد سعید حرف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کے مقامات کے ذمہ داران قربانی کے مقامات پر صفائی پر خصوصی توجہ دیں گے۔ خراب آلات و مواد کو اٹھانے کے لیے نگر پنچایت فتح پور کی طرف سے بھیجی گئی گاڑیوں کا تعاون کریں گے، اس کے بعد بھی اگر کوئی خراب آلات باقی رہ جائے تو اسے قربانی کے مقام پر کھودے گئے گڑھے میں دفن کر دیں۔ قربانی کے جانوروں کی ویڈیو نہ بنائیں اور نہ ہی کسی اور کو بنانے دیں۔ کھلی جگہ پر قربانی نہ کریں۔ قربانی کے روایتی مقامات پر ہی قربانی کی جائے۔ کسی بھی ممنوع جانور کی قربانی نہ کریں۔ میٹنگ میں انجمن کے نائب صدر ممتاز احمد، رکن حاجی اعجاز احمد انصاری، اعظم علی، جامع مسجد کے نائب متولی حاجی فضیل احمد صدیقی، حافظ عبید اللہ، شاکر بحلیمی، معراج احمد، عبدالخالد وغیرہ موجود تھے۔
