ظہیرآباد/کوہیر 13/ جون(مشرقی آواز جدید): ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل میں واقع موضع بلال پور میں آج ،، اننا داتا ،، پروگرام کسانوں میں شعور بیداری کے لئے منعقد کیا گیا۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ کاشت کی جانی والی فصلوں کی حفاظت کیسے کی جائے۔فصلوں کے لئے مناسب کھاد کا استعمال کیسے کیا جائے۔اس موقع پر مسٹر سریش کمار شیٹکار یم پی و ڈاکٹر اے چندر شیکھر سابق وزیر نے کہا۔یہ ایک اچھی پیشرفت ہے کہ تلنگانہ حکومت ایسے بیداری پروگرام کا انعقاد کررہی ہے۔جو کسانوں کے لئے بہت مفید ہے پروگرام کے ذریعے کسان جان سکتے ہیں کہ کونسے موسم میں کو نسی فصل اگائی جائے۔ اس پروگرام میں پروفیسر جئے شنکر، تلنگانہ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امداد جنایہ،رکن پارلیمان مسٹر سریش کمار شیٹکار، حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے انچارج مسٹر اےچندرا شیکھر صاحب، ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر شیوا پرساد، بسنت پور زرعی ریسرچ اسٹیشن کے سائنس دان وجئے کمار، رام لنگا ریڈی صدر، سرینواس ریڈی، مارکیٹ کمیٹی کے نائب چیئرمین تروپتی ریڈی، بلاگ کانگریس کے صدر محمد ارشد علی، سابق ایم پی پی مسٹر شوکت علی صاحب، راتھوڑ، ونود، رام داس ،محمد شمشیر علی صدر ٹاون، محسن، منیر پٹیل، ویرا ریڈی، منڈل یوتھ کانگریس کے صدر مزمل جیسے دیگر کانگریسی قائدین و کارکنان کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے