ظہیرآباد 13/جون(مشرقی آواز جدید): میونسپل کارپوریشن ظہیرآباد کے احاطے میں آج ایک تقریب منعقد کرتےہوئے اندرماں مکانات کے دستاویزات مستحق افراد میں تقسیم کئے گئے۔بعدازاں تقریب سے مسٹر سریش کمار شیٹکار یم پی ظہیرآباد و حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے انچارج مسٹر اےچندرا شیکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق بی آریس پارٹی کے حکومتی دور میں ایک شخص کو بھی انصاف یا ترقیاتی اسکیمات نہیں ملی۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ تلنگانہ کی عوام کو جھوٹ سے دھوکہ دینے کا سہرا اس وقت کی بی آریس حکومت کو جاتا ہے۔لیکن جہاں آج کی عوامی حکومت میں تلنگانہ کوئی ترقی ھوئی ہے تو وہیں چھ وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کامیاب رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا مقصد تمام طبقات کے لوگوں تک فلاحی اسکیمات کو فراہم کرنا ہے۔مذکورہ تقریب میں سٹ وین چیئرمین مسٹر گریدھر ریڈی، سابق انڈسٹریل چیرمین محمد تنویر الدین، منڈل صدر ہنمت راؤ پاٹل، مقصود احمد، ٹاؤن صدر کنڈیم نرسمہلو، اے یم سی ڈائریکٹر شیکھر کے علاوہ سینئر کانگریس قائدین منکال سبھاش،شکل وردھن ریڈی، خواجہ میاں سابق صدر نشین ،طاہرہ بیگم، معیز، یونس، غوث، یوتھ کانگریس کے ضلع صدر نریش گوڑ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔۔۔۔۔
