ظہیرآباد 14/جون(مشرقی آوازجدید): کانگریسی قائدین جناب شیخ اسماعیل، محمد یعقوب ساکن فیاض نگر ظہیرآباد نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ ظہیرآباد میں واقع یم ایل اے کیمپ آفس پہنچ کر بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔رکن اسمبلی ظہیرآباد مسٹر کے مانک راؤ نے بی آریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی کا گلابی کھنڈوا پہنا کر پرجوش استقبال کیا۔اور نیک خواہشات وتمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کانگریس جھوٹے وعدوں کے ذریعے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے کابینہ میں مسلم قائدین کو شامل نہ کرنے پر انکے ذہین مسلمانوں کے لئےکتنے پاکیزہ ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ مسلم قائدین کو کابینہ میں شامل نہ کرنے پر حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے مسلمانوں میں شدید ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔جس کے تئیں متبادل راستہ اختیار کیا جارہا ہے۔مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں بی آریس کی حکومت ہوگی جو تلنگانہ کی ترقی اور عوام کی فلاح بہبودی کے لئے کام کرے گی۔اس پروگرام میں سینئر لیڈر نما روی کرن،ابراہیم، محمد علی، کےعلاوہ علی پور لیڈر شنکر پٹیل، دیپک، موہن،پروین، میسی جیسے دیگر نے بھی شرکت کی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے