بسواکلیان:( نامہ نگار): ملک میں وقف املاک کے تحفظ کو لے کر بڑھتی ہوئی بے چینی اور وقف قوانین میں مجوزہ ترامیم کے پس منظر میں، بسواکلیان میں خواتین کا ایک اہم احتجاجی اجلاس 15 جون 2025 بروز اتوار، بوقت : صبح 10بجے تا 1.30بجے تک, دارالسلام فنکشن ہال, نعلبند گلّی بسوا کلیان میں منعقد ہوگا , جس میں مسلم خواتین کی کثیر تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
اجلاس سے ڈاکٹر عبد القدیر صاحب (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، بیدر,خطاب فرمائیں گے۔ اس اجلاس کی صدارت محترمہ فہیم آپا ( معلمہ ٹیلرنگ سنٹر,مسلم بیت المال، بسواکلیان) کریں گی اس موقع پر مہمانانِ خصوصی میں سیدہ سلطانہ یاسمین (کنوینر شعبہ خواتین آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) اور ناصرہ خاتون (سابق سیکرٹری جماعت اسلامی ہند) ہونگے,اس موقع پر ڈاکٹر قدو سہ سلطانہ (پروفیسر عثمانیہ یونیورسٹی)، محترمہ قمر النساء بیگم صاحبہ,محترمہ اُمت العزیز کوکب صاحبہ,اور محترمہ رخسانہ تحسین صاحبہ (شعبہ خواتین، جماعت اسلامی بسواکلیان) بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔
یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں منعقد کیا جا رہا ہے جب ملک بھر میں وقف قانون میں ترمیم کی خبروں نے مسلمانوں میں گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔ مجوزہ ترامیم کے مطابق وقف املاک کو عام سرکاری زمین جیسا درجہ دینے اور وقف بورڈ کے اختیارات کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو نہ صرف آئینی اصولوں کے خلاف ہے بلکہ ملک کی سب سے بڑی اقلیت کے مذہبی، تعلیمی اور فلاحی اداروں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ وقف املاک صدیوں سے ملت اسلامیہ کی عبادت گاہوں، مدارس، یتیم خانوں اور دیگر فلاحی سرگرمیوں کے لیے وقف کی گئی ہیں، جن پر قبضہ اور قانون میں مداخلت نہ صرف شرعی طور پر ناپسندیدہ ہے بلکہ جمہوری اقدار کی بھی خلاف ورزی ہے۔
بسواکلیان اور اطراف کی تمام مسلم خواتین سے پُرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس اہم اجلاس میں مہ دوست احباب کےشرکت کریں اور اپنی موجودگی سے یہ پیغام دیں کہ ملت کی بیٹیاں اپنے مذہبی وقار، آئینی حقوق اور اجتماعی ورثے کے تحفظ کے لیے بیدار، متحد اور پُرعزم ہیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس صرف ایک رسمی اجتماع نہیں, بلکہ ایک پیغام ہے کہ مسلمان خواتین بھی وقت کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اجلاس کا اہتمام خواتین شعبہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی ضلع بیدر اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر نگرانی کیا جا رہا ہے۔
