بیدر۔ 19؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے کانگریسی لیڈرجناب چندر سنگھ نے بیدر جنوب اسمبلی حلقہ میں آنے والے املا پور گاؤں میں معزز ایم ایل اے جیورگی(گلبرگہ ضلع) ڈاکٹر اجے سنگھ کی صدارت میں KKRDB گرانٹ کے تحت منظور شدہ سی سی سڑک کے کام کا معائنہ کیا۔ املا پور گاؤں کے معززین نے چندراسنگھ کی ان کوششوں کوسراہتے ہوئے ان کی شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی اور سڑک کے اس تعمیراتی کام کاشکریہ اداکیا۔ ذرائع کے بموجب اس موقع پر گرام پنچایت صدر، نائب صدر اور ممبران سمیت کئی معززین اور کارکنان موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے