نوری فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 22جون 2025 بروز اتوارتاج لے آؤٹ وِٹّاسندرہ مین روڈ الیکٹرانک سٹی بنگلور میںمسجدغوثُ الورٰی کاعالی شان افتتاح عمل میں آیا۔
بنگلور: الحمد للہ۔ نوری فاؤنڈیشن بنگلور کی کئی دینی، ملی، سماجی، خدمات ہیں انہیں میں سے ایک اور خدمت شہربنگلور تاج لے آؤٹ وِٹّاسندرہ مین روڈ الیکٹرانک سٹی میں 22جون 2025 بروزاتوار ایک نئی مسجد یعنی مسجدغوثُ الورٰی کا عالی شان افتتاح کا قیام عمل میں آیا، بروزاتوار بعد نماز فجردارالعلوم حضرت نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ کے اساتذہ و طلبہ نے قرآن خوانی کی، بعد ناشتے کے حضرت مولانا حافظ محمدتوحیدرضاعلیمی حضرت مولانا محمدحسین اشرفی حافظ محمدشعیب رضا مولانا مصور نوری حافظ ارشدرضانوری ونوری فائونڈیشن کے ممبران نے ختم قادریہ شریف ومحفل درود وذکراللہ ودعائیہ محفل میں حاضر رہے اور11 بجے سے اہم پروگرام کی ابتدا حافظ محمدشعیب رضانے تلاوت کلام اللہ سے کی ،مشہور ومعروف نعت خواں محمد معین الدین قادری نے نعت رسول ﷺ پیش کی۔
مسجد رسول ُ اللہ ﷺ کے صدرعالی جناب سید سجاد احمدآمری نے معاونین مسجد غوثُ الوریٰ اور مہمانانِ خصوصی کو پھولوں کا ہار ،شال پوشی،اور میمنٹو پیچ کیا۔ یونس محمد سیٹھ نے مسجد کی ابتدا سے مسجد کی مکمل تعمیر ہونے تک جن جن منازل سے گزر نا پڑا اس کا اظہار کیا۔نوری فائونڈیشن کے فعال نوجوانوں کی تعریف کرتے ہوئے محلہ والوں کی ہرطرح کی مددکو سراہا۔الحاج الماس بابا سیٹھ صاحب نے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ یہاں سے اذان ،نماز،ذکر واذکار، اللہ کی حمد وثناء بیان ہوگی ،بعدہ اس عظیم الشان افتتاحی محفل میں مہمانِ خصوصی پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا سیدمحمد رضاء ُالحق آمرعلیمی شاہ آمری قبلہ کااعزازی خطاب ہوا پیر صاحب نے اپنے خطاب میں مسجد کی اہمیت واس کی فضیلت اورنماز کے فوائدپر روشنی ڈالتے ہوئے مسلمانوں کو نصیحت کی کہ وہ مسجدوں کو نمازوں سے آباد رکھیں،
نماز ظہر کی امامت حضرت مولانا سید ربانی ثقافی آمری امام و خطیب مسجد بارلین میسور روڈ نے کی ،اور حضرت حافظ و قاری محمد ذولفقار رضانوری استاذجامعہ حضرت بلال بنگلور نے خصوصی دعافرمائی بعدہ مجلس صلوٰۃ و سلام پر اختتام کو پہنچی،حضرت مولانا حسین اشرفی صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔اس موقع پر شہربنگلور سے کثیر تعداد میں علمائے اہلسنت ۔مفتی سید ذبیح اللہ شاھدی قاری ذولفقاررضا نوری حضرت مولانا اعجازرضوی مصباحی ومولانا وحافظ محمد توحیدرضاعلیمی امام مسجد رسولُ اللہ ﷺ خطیب مسجد رحیمیہ میسور روڈ حافظ شعیب رضا مولانا محمدعاقب نوری مولانا ظہرالدین قادری مولانا نعیم آمری مولانا مصور نوری مولانا ارشد نوری قاری رئیس احمد و مولانا سید صادق قادری ذمہ دارانِ مساجد وعمائدین شہر امیر جان صاحب چیرمین جامعہ حضرت بلال کے فرزند عالی جناب انیس صاحب جلوس محمدی کمیٹی کے سکریٹری افسر بیگ صاحب ،عالی جناب اللہ بخش صاحب عالی جناب سید ذبیح اللہ صاحب مذمل حبیب صاحب محمد شبیراحمدآمری عبدالسلام آمری عالی جناب وسیم انجینئر صاحب محمدفیاض پاشاہ اور سید عنایت اللہ بی یم یس آصف شریف سید سردارصاحب سید سلام صاحب اکرم پاشاہ تاج الدین وجملہ ممبران نوری فائونڈیشن حاضر رہے اور خادم میمن ٹرسٹ میں عالی جناب اسحاق سیٹھ صاحب یونس محمد سیٹھ صاحب الحاج الماس بابا سیٹھ صاحب کا اور آئے ہوئے مہمانوں کا سید سجاد احمد آمری نے نوری فائونڈیشن کی جانب سے خصوصی شکریہ اداکیا۔جملہ آئے ہوئے مہمانوں کے لئے لنگر کا اہتمام کیا گیا۔

