بیدر۔ 24؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): آج بتاریخ 24؍جون کو محب ِ اردو ، سماجی جہدکار ، ایوارڈیافتہ اور وظیفہ یاب محکمہ پولیس گلبرگہ جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے سید عمیر حسینی ولد سید معراج حسینی ، چھٹا سم ، بی کام ، کے بی این یونیورسٹی گلبرگہ کا استقبال کرتے ہوئے KPSCامتحانات کی تیاری کے لئے ماڈرن انگلش گرامر اور کامپوزیشن انگلش اینڈ کنڑا اوراردوسے کنڑا سیکھنے کی کتابیں بطورِ تحفہ پیش کیں ۔ سید عمیرحسینی نے جناب خواجہ فریدالدین انعامدار کاتہہ دل سے شکریہ اداکیااور وعدہ کیاکہ وہ کے پی ایس سی امتحانات کی تیاری پورے دل کی آمادگی اور انتہائی دھیان سے کریں گے ۔ وقت کو خراب نہیں کریں گے۔ خواجہ فریدالدین نے دل سے دعا دی کہ سید عمیرحسینی اور ان جیسے دیگر مسلم طلبہ وطالبات کا اللہ تعالیٰ مستقبل عمدہ کردے اور انھیں دین اور دنیا کی بھلائی سے نوازدے ۔ آمین۔ واضح رہے کہ خواجہ فریدالدین انعامدار ایک پاؤں سے معذور ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ملت اسلامیہ کے طلبہ اور نوجوانوں کی علمی ترقی کے لئے شب وروز لگے رہتے ہیں یہاں تک کہ مختلف ریاستوں کادورہ بھی کرتے رہتے ہیں۔
