گلبرگہ۔ 24؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): آج منگل کو جناب حسن کنکال سندھنور کی گلبرگہ آمد پر تہنیت پیش کی گئی۔ تفصیلات کے بموجب جناب حسن کنکال سندھنور جو قدیم سکوں کوجمع کرنے سے رغبت رکھتے ہیں ، وہ بنگلوروسے گلبرگہ پہنچے۔ ان کی آمد پر مجیب علی خان میوزیم کلبرگی میں ان کی شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔ ان کے ساتھ بین الاقوامی شہرت یافتہ آرٹسٹ جناب محمد ایاز الدین پٹیل اور جناب بدرالدین قاضی کو بھی تہنیت پیش کی گئی ۔ اس بات کی اطلاع جناب محمد ایازالدین پٹیل کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے