ظہیرآباد 25/ جون(نمائندہ): ضلع سنگاریڈی کے کوہیر میونسپل ٹاؤن میں اندرماں مکانات کی اسکیم کا آغاز کرتےہوئے ٹاؤن کے دیگر محلہ جات میں سنگ بنیاد رکھا گیا۔تفصیلات کے بموجب اس موقع پر مسٹر شمشیر علی صدر ٹاون کوہیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہیر میونسپل کے لئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے 250 مکانات کی منظوری ھوئی ہے جس میں 191 مکانات کا سنگ بنیاد رکھ کر مکانات کی منظور شدہ دستاویزات  بھی حوالے کئے جارہے ہیں۔
مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اپنے انتخابی منشور کو عملی جامہ پہناتے ھوئے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کررہی ہے۔ حکومت ریاست تلنگانہ میں ہر بے گھر خاندان کو پکے مکانات فراہم کرنے کے لئے پوری طرح سنجیدہ ہے۔ سابق حکومت میں ایک بھی ڈبل بیڈروم نہیں دیا گیا۔ آج کانگریس پارٹی اقتدار میں آتے ہی صرف کوہیر میونسپل کو 250  مکانات کی منظوری عمل میں لائی ہے۔کوہیر ایک نئی میونسپلٹی بنائی گئی ہے جس کو لاکھوں روپئے کی فنڈ کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر کانگریس قائدین میں محمد شمشیر علی صدر ٹاون کوہیر، محمد عبدالحنان جاوید سابق نمائندہ ایم پی ٹی سی، محمد شاکر علی نائب صدر نشین منڈل کوہیر، محمد عبدالجلیل احمد سابقہ کوآپشن ممبر، نرسمہلو، محمد مزمل آحمد صدر یوتھ کانگریس پارٹی کوہیر منڈل کے علاوہ دیگر پارٹی کارکنان بھی موجود تھے۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے