ظہیرآباد 25/جون(نمائندہ): ضلع سنگاریڈی کوہیر منڈل میں واقع ضلع پریشد ہائی اسکول دگوال میں ،،یوم انسداد منشیات،، کے تحت ایک تقریب مسٹر رویندر پرنسپل ومسٹر ذاکر حسین صاحب منڈل ایجوکیشن آفیسر کی سرپرستی میں منعقد کی گئی۔اس تقریب سے مسٹر ذاکر حسین صاحب منڈل ایجوکیشن آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء بری لت اور نشہ آور اشیاء سے دور رہیں اچھی عادتیں اپنائیں اچھے اخلاق اور اچھے کردار کے ساتھ صحیح طرز زندگی گزاریں۔
واضح رھے کہ یوم انسداد منشیات کے موقع پر دستخطی مہم جمع کرانے کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ میں یم سرینواس، رام چندر ، بھیم ومسی، وینکٹیشور گوڑ، چندر شیکھر، افکار، وجئے لکشمی، بھارگوی، بی جی وجئے لکشمی، عارف، بدرالدین، کویتا، للیتا، وسودھا، مادھوی، ثمینہ بیگم، مجیب، امادیوی جیسے دیگر اور طلباء نے بھی حصہ لیا۔۔۔۔
