بیدر۔ 26؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): تقریباً 2 دہائیوں سے صحافت کے میدان میں ان کی خدمات کے اعتراف میں، بیدر ضلع کے پریس فوٹوگرافر گوپی چند تانڈلے کو کرناٹک ویڈیو اینڈ فوٹو ایسوسی ایشن اور کرناٹک اسٹیٹ پریس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام فوٹو ٹوڈے نمائش اور کرناٹک چھایا رتن ایوارڈ تقریب میں چھایا رتن ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ تقریب کا افتتاح کرناٹک کے وزیر محنت سنتوش لاڈ کریں گے اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو چھایا رتن ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ نمائش 27 سے 29 جون کو منعقد ہوگی۔
