ظہیرآباد 27/جون(مشرقی آواز جدید): صدائے حسینی کے زیرِ اہتمام مسلم لیگ تلنگانہ کے اشتراک سے جشنِ کامیابیِ اسلامی کے عنوان سے ایک عظیم الشان پروگرام کا آج دفتر روزنامہ صدائے حسینی پرانی حویلی حیدر آباد میں انعقاد عمل میں آیا جس میں اسلامی بیداری، مزاحمت اور اتحاد کا بھرپور مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔اس موقع پر سابق چیئرمین سٹ وِن جناب میر عنایت علی باقری،جناب سید جعفر حسین (ایڈیٹر روزنامہ صدائے حسینی)، جناب محمد شکیل (صدر مسلم لیگ تلنگانہ) اور جناب ابرار حسین آزاد (سینئر رہنما بی آر ایس) نے شرکاء سے خطاب کیا۔

مقررین نے حالیہ دنوں میں مشرق وسطیٰ میں ہونے والی تبدیلیوں، خصوصاً ایران کی اسرائیل کے خلاف فتح کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایران کی نہیں بلکہ پوری اُمتِ مسلمہ کی کامیابی ہے۔انہوں نے رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت واحد اسلامی رہنما ہیں جو مسجد اقصیٰ کے دفاع اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں عملی طور پر میدان میں موجود ہیں۔

پروگرام میں اسلامی اتحاد، عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد اور اُمت کی مشترکہ ذمہ داریوں پر زور دیا گیا اور مقرین ساتھ ساتھ جناب سید جعفر حسین کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے روز نامہ صدائے حسینی کے ذریعہ عوام میں حق کا پیغام عام کرنے اور اخبار کی 15 سالہ خدمات کی ستائش کی۔ اس پروگرام میں حمید علی انجینئر، مجتبی حسین زیدی اور دیگر نے شرکت کی۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے