حیدرآباد 26/ جون(مشرقی آوازجدید): باغِ عامہ، نامپلی، حیدرآباد میں کل ہند مسلم لیڈرز کانفرنس کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا، جس کا مقصد ہندوستان بھر کے مسلمانوں کے سیاسی، سماجی، معاشی اور مذہبی حقوق کے لیے مؤثر آواز بلند کرنا تھا۔یہ عظیم الشان کانفرنس "UNITY BMLG” کے عنوان سے منعقد ہوئی، جس کی نگرانی عنایت علی باقری (نیشنل صدر، MLC، یوٹی سری راملو یونیورسٹی) نے فرمائی۔ صدارت مولانا حکیم صوفی سید شاہ محمد خیر الدین قادری نے کی۔ کانفرنس کا وقت دوپہر 1 بجے تا شام 6 بجے مقرر کیا گیا تھا، جس میں جنوبی ہند کے ممتاز مسلم قائدین، علمائے کرام، سیاسی شخصیات اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
مطالبات اور نکات: کانفرنس میں مندرجہ ذیل اہم مطالبات اور سوالات کو زور و شور سے اٹھایا گیا:
1. ریاستی کابینہ میں دو مسلم وزراء کی شمولیت کا جو وعدہ کیا گیا تھا، وہ اب تک کیوں پورا نہیں ہوا؟
2. اقلیتی ڈیکلریشن پر تلنگانہ حکومت کی طرف سے عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا؟
3. مسلمانوں کو آبادی کے تناسب سے سیاسی و سرکاری نمائندگی کیوں نہیں دی جا رہی؟
4. اقلیتی بجٹ صرف اعلان کی حد تک کیوں محدود ہے؟ بجٹ کا اجراء اور عملی نفاذ کیوں نہیں کیا جا رہا؟
5. مسلم بی سی طبقات پر سروے کے باوجود حکومت کی سرد مہری کی کیا وجوہات ہیں؟
6. ائمہ و مؤذنین کو ماہانہ 10,000 تا 12,000 روپے کی ادائیگی کا وعدہ کب پورا ہوگا؟
7. گرین چینل کے ذریعے ائمہ و مؤذنین کے اکاؤنٹس میں رقوم کی براہ راست منتقلی کا نظام کب رائج ہوگا؟
8. وقف بورڈ کی زمینات کا تحفظ اور ان پر قابض عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ بھی دہرایا گیا۔
انتظامیہ و منتظمین:
صدر کانفرنس: محمد رحیم اللہ خان نیازی
نائب صدران: ظہور الدین یوسفی، سید جعفر حسین
صدر استقبالیہ کمیٹی: حیات حسین حبیب نائب صدور استقبالیہ: سید امین احمد، الیاس، ایم اے ذیشان جنرل سیکریٹری: اے اے کے امین، سید سکندر معشوقی خواتین ونگ صدر: عظمیٰ شاکر (صدر MUF Women) مشترکہ سیکریٹریز: سکندر اللہ خان، ریحانہ خان، نشاط فاطمہ، یاسمین بیگم نظامت: مولانا محمد ریاض الدین نقشبندی (جنرل سیکریٹری MUF)شعبہ نشر واشاعت: سید مقبول احمد (انا)، محمد یحییٰ قادری، سبحان صدیقی، میر ذوالفقار علی، محمد طٰہٰ قادری
آئندہ کا لائحہ عمل:
اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ یہ تحریک پورے ہندوستان میں مرحلہ وار چلائی جائے گی، تاکہ مسلمان قوم اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے بیدار ہو اور متحد ہو کر جدوجہد کرے۔world Human Rights District President
یوسف شریف، جو کہ ظہیرآباد سے اس تحریک کے سربراہ ہیں،انھوں نے اعلان کیا کہ آئندہ مرحلہ میں دہلی، مہاراشٹرا، اتر پردیش، کرناٹک، اور تمل ناڈو میں بھی ایسے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔
یہ کانفرنس مسلمانوں کے دیرینہ مسائل پر ایک اجتماعی شعور کی علامت ہے، اور اس کا پیغام واضح ہے: "حقوق کے لیے متحد ہوں، پرامن رہیں، اور آئینی جدوجہد کو جاری رکھیں۔”
