بیدر۔ 30؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارہ کے لئے آج بیدر میں سدبھاؤنا مارچ کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ مارچ (واک) تاریخی یونیورسٹی بنام مدرسہ محمودگاوان سے نکلا۔ گاوان چوک ، چوبارہ ، کلثوم گلی ، تعلیم صدیق شاہ ، راؤ تعلیم ، نئی کمان ، بسویشور چوک ، مہاویر چوک ، بھگت سنگھ چوک، امبیڈکر سرکل سے ہوتاہواڈپٹی کمشنر دفتر پہنچاجہاں مختلف مطالبات پر مبنی ایک یادداشت پیش کی گئی۔ جس میں نفرت کو ہٹانے اور محبت کو پھیلانے، سوشیل میڈیاپر ہونے والی سماج دشمن سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور دیگر مطالبات شامل رہے۔ ذرائع کے بموجب یہ مارچ سدبھاؤنا منچ کی جانب سے نکالاگیاتھا جس میں کالج کے طلبہ اور طالبات شامل رہے۔ جس کی زائد تفصیلات کے لئے انتظار فرمائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے