ظہیرآباد 2/ جولائی(مشرقی آواز جدید): حافظ محمد اظہر صاحب ظہیرآباد کی اطلاع کے بموجب مدرسہ صفہ نیتاجی نگر ظہیرآباد کے زیر اہتمام آج بروز چہار شنبہ بعد نماز ظہر ایک عظیم الشان اجلاس عام جلسہ عظمت صحابہ ومحرم الحرام اور تقریب سنگ بنیاد منعقد کیا گیا۔ جس میں باضابطہ مدرسہ کی چار سالہ بہترین کارکردگی اور موثر نتائج وثمرات کے اظہار کے بعد باضابطہ مدرسے کی سنگ بنیاد عمل میں لائی گئی۔اور مدرسہ کی تعلیمی شعبوں میں اضافہ کرتے ہوئے طالبات کے لئےشعبہ عالمیت کا آغاز کیا گیا اور معمر خواتین کے لیے ایک سالہ مومنہ کورس اس اجلاس کی صدارت حضرت مولانا عتیق احمد صاحب قاسمی نے کی جبکہ حضرت مولانا عبد المجیب صاحب قاسمی نے محرم الحرام کی بدعات ورسومات کے حوالے سے خطاب کیا مفتی نذیر احمد صاحب حسامی نے شہادت حسین سے حاصل ہونے والے اسباق پر روشنی ڈالی۔
مفتی عبدالصبور صاحب قاسمی نے خواتین میں دینی تعلیم کی اہمیت پر توجہ دلائی جلسہ کی نظامت مفتی عبیدالرحمن قاسمی نے کی اور جلسہ کا آغاز حافظ محمد عادل کی قرأت اور قاری جنید احمد صاحب کی نعت سے ہوا اور آخر میں مہمان علماء کے ہاتھوں سے سنگ بنیاد عمل میں لایا گیا۔ اس اجلاس میں خواتین وطالبات اور مرد حضرات کی بڑی تعداد موجود رہی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے