حیدرآباد 20/ جولائی(مشرقی آواز جدید): جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے صدر محترم حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب کی ہدایت پر مولوی محمد ریاض صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء حلقہ ملک پیٹ کی نگرانی میں مسجد بلال آسمان گڑھ اور مولانا عبدالباری صفیان صاحب کی نگرانی میں مدرسہ فیض العلوم سعید آباد میں جمعیۃ علماء کی ممبر سازی کا انعقاد عمل میں آیا۔

الحمد للہ مصلیانِ مسجد نے اس ممبر سازی میں ذوق و شوق سے حصہ لیا، اپنا اور اپنے متعلقین کے ناموں کا اندراج کروایا ہے

اس موقعہ پر مولانا عبدالقدیر ابرار صاحب مولانا عبد الوالی صفوان صاحب کے علاوہ اور کچھ نوجوانوں نے ممبرسازی کے انتظامات میں حصہ لیا۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص و للہیت کے ساتھ جمعیۃ علماء کی بے لوث خدمت کرنے، اس کے استحکام کی کوشش کرنے اور اس کے کاز کو آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے