ظہیر آباد20/ جولائی (مشرقی آوازجدید): پروفیسر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے ایک پریس نوٹ کے بموجب کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن تلنگانہ کی جانب سے تعلیمی سال26_2025_کے لیے ڈگری کالجوں میں گیسٹ فیکلٹی کے طور پر عارضی لیکچررز کی خدمات کے لیے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں مضامین انگریزی(01) ، ہندی‘(01)اردو (01)کامرس انگلش میڈیم(01)’کامرس اردو میڈیم( 02)تاریخ تلگو میڈم'(01) اکنامکس اردو میڈیم'(01) پولیٹیکل سائنس اردو میڈیم'(01)باٹنی اردو میڈیم’ (01)زولوجی اردو میڈیم(01) کمسٹری انگلش میڈیم (01)کمسٹری اردو میڈیم (01) کمپیوٹر سائنس اینڈ اپلیکیشن (01)جائیدادوں پر عارضی بنیاد پرتدریس کے لئے گیسٹ فیکلٹی سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ امیدوار کو متعلقہ مضمون میں پوسٹ گرائجویشن میں ٪55 نشانات برائے جنرل اور ایس سی ایس ٹی امیدواروں کے لیے٪50اقل ترین نشانات کا حامل ہونا ضروری ہے.پی ایچ ڈی نیٹ‘سیٹ‘سلیٹ’ امیدوراوں اور تدریسی تجربہ رکھنے والوں کو سرٹفکیٹ کی پیشکشی پر فوقیت دی جائے گی۔ منتخبہ امیدواروں کو متعلقہ زبان میں ہی تدریس کرنی ہوگی۔ منتخبہ امیدواروں کی خدمات تعلیمی سال کے اختتام تک ہی حاصل کی جائیں گی۔ خواہش مند امیدوارکو چاہیے کہ وہ ٹائپ شدہ درخواست اپنی انفرادی و تعلیمی تفصیلات معہ فون نمبر اور پوسٹ گرائجویشن کے بعد کی اسنادات کی نقول کے ساتھ گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آبادکے دفتر میں 23 جولائی دوپہر دو بجے تک شخصی طور پر داخل کریں۔ انٹرویو 24 جولائی صبح دس بجے تا بارہ گورنمنٹ کالج سنگاریڈی میں منعقد ہوں گے۔۔۔
