نرمل 20/ جولائی(مشرقی آواز جدید): ریاستی جمیعت علماء ہند تلنگانہ کی ہدایت پر مفتی عبدالغنی قاسمی ،صدر جمیعت العلماء نرمل، مفتی الیاس احمد قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیت العلماء ضلع نرمل کی سرپرستی میں ضلع نرمل  ،،کنٹالہ،، منڈل کے موضع اولہ  مسجد چوک  میں حافظ سید کلیم سماجی کارکن نے ممبر سازی مہم کا آغاز کیا۔
 حافظ سید کلیم سماجی کارکن نے جمیعت علماء ہند کی 107 سالہ بلا مذہب ملت خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اکابرین علماء نے اس ملک کی آزادی کی خاطر اپنی جانوں کو قربان کیا جب بھی موقع آئے قوم و ملت کے مسائل کو حکومتوں کے سامنے رکھ کر حل کرانے کے لیے جمعیت العلماء کے اکابرین نے ملکی سطح پر ریاستی سطح پر ضلعی سطح پر اہم رول ادا کیا ،جمہوری نظام میں اپنی بات کو ارباب اقتدار سے منوانے کے لیے ممبر سازی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں ممبر سازی مہم کا اغاز کیا۔
 واضح رہے کہ مسجد چوک  اولہ میں اپنے ہنگامی دورے پر تشریف لائے نرمل ضلع ایڈیشنل کلکٹر (لوکل باڈیز ) ،،فیضان احمد،، ( iAs ) کو حافظ سید کلیم نے جمیعت العلماء ہند کی تاریخ، اس کی قربانیاں ،ملک کو آزاد کرنے میں اکابرین کا کردار ،ملک کی موجودہ صورتحال میں جمیعت العلماء کی ممبر سازی کی اہمیت پر کچھ باتیں گوش گزار کی۔
اس موقع پر موضع اولہ کے سابق سرپنچ احمد پاشاہ، محمد یونس جامع مسجد اولہ حافظ ماجد، ،محمد لطیف،جمیل شاہ سماجی کارکن، سید قمر الدین،سید منیر الدین و دیگر مقامی نوجوانوں نے شرکت کی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے