حیدرآباد 22/جولائی(مشرقی آواز جدید): ریاست تلنگانہ وآندھراپریش کے مختلف اضلاع میں اس وقت جمعیتہ علماء کی ممبر سازی مہم جاری ہے ضلع کھمم، عادل آباد، نرمل، وجئے واڑہ،جیسے دیگر اضلاع کے مختلف تعلقہ جات ومنڈلس میں بھی ممبر سازی کا انعقاد عمل میں آیا ہے ۔نیز گریٹر حیدرآباد کے مختلف حلقہ جات، آسمان گڑھ، ملک پیٹ، سعیدآباد، گنج شہیداں، اکبر باغ جیسے حلقہ جات میں ممبر سازی مہم کا عمل جاری ہے اسی طرح سے گریٹر حیدرآباد کے حلقہ عنبر پیٹ میں آج جناب عبدالرمضان بھائی کارکن جمعیۃ علماء تلنگانہ کی زیر نگرانی جمعیۃ ممبرسازی مہم کی گئی۔ الحمد للہ بہت سے احباب نے اپنے آپ کو جمعیۃ سے جوڑا۔اور دیگر احباب کو جمعیۃ سے جوڑنے میں بھی تعاون کیا۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے