بیدر۔ 24؍جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): کنڑ اور ثقافت محکمہ، کرناٹک رنگایان کلبرگی اور کرناٹک بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بنگلورکے اشتراک سے 2021-22سال کے رنگا گیتا گیان اور رمابائی ڈرامہ پرفارمنس کا انعقاد 27 ؍جولائی کو صبح 11 بجے بیدر کے رنگ مندر میں کیا جائے گا، کنڑ اور ثقافت محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ایک بیان میں یہ بات کہی اور بتایاکہ پروگرام کاافتتاح بیدریونیورسٹی کے رجسٹرار اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سریکھا کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ دیگر مہمانوں میں بنگلور کرناٹک سرحدی علاقہ ترقیاتی بورڈ کے صدر سومنا بیون مرادا، صدارت کرناٹک رنگاگائن کلبرگی کے ڈائرکٹر سجاتا جنگم شٹی اور خصوصی لیکچر سنگرام اینگڑے سینئر تھیٹر آرٹسٹ بیدر کا ہوگا۔ مہمانان خصوصی میں بسواراج ہوگارجوائنٹ ڈائریکٹر، کنڑ اور ثقافت محکمہ، کلبرگی ڈویژن، کلبرگی، سریش چن شیٹی، صدر کنڑ ساہتیہ پریشد بیدر، ڈاکٹر سنجیو کمار اتیوالے، رکن کرناٹک بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بنگلور، وجے کمار سونارے کرناٹک جانپد اکیڈمی ڈائریکٹر، مہیش پاٹل سابق ڈائرکٹر کرناٹک رنگاین کلبرگی، شمبھولنگ والدوڈی سینئر تھیٹر آرٹسٹ بیدر، بسواراج بھتمرگے، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز، ویٹرنری میڈیکل فشریز یونیورسٹی بیدر، بی جے وشنو کانتھا، فلم ایکٹر اور ڈائریکٹر، بیدر، مہمانوں کے طور پر شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے کو دیکھنے کے لیے عوام الناس بڑی تعداد میں آئیں۔
