ظہیرآباد 24/جولائی(مشرقی آواز جدید): ضلع سنگاریڈی کوہیر منڈل میں واقع ضلع پریشد ہائی اسکول دگوال میں،،تمباکو کے نقصانات،، سے متعلق شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔
اس موقع پر اساتذہ اکرام نے خطاب کیا اور کہا کہ آجکل چھوٹے چھوٹے بچوں میں، سگریٹ، گٹکا کی عادت پڑھ چکی ہے۔جو کہ انسانی صحت کے لئے مضر ہے اس کے بہت سارے نقصانات ہیں لھذا طلباء کو بھی چاہیئے کہ نشہ آور چیزوں سے اور سگریٹ نوشی، گٹکا،تمباکو سے بلکل بھی پرہیز کریں اپنی صحت کی فکر کریں۔مذکورہ تقریب میں اساتذہ کے علاوہ طلباء کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔۔۔
