نظام آباد 2/اگست (مشرقی آواز جدید): جمعیتہ علماء ہند کے قومی صدر حضرت مولانا محمود اسعد مدنی کے حکم پر پورے ملک میں اور حافظ پیر شبیر احمد  صاحب کےحکم پر تلنگانہ میں ممبر سازی کی گئی۔ جسکی آخری تاریخ 31جولائی 2025 تھی۔ اب یکم اگسٹ سے انتخابات کا مرحلہ شروع ہورہا ہے مرکز اور ریاست کے حکم پر منڈل سطح پر انتخابات کرائے جارہے ہیں حضرت مولانا حافظ پیر شبیراحمد صاحب کی جانب سے ضلع نظام آباد کے لئے انتخابی کمیٹی مقرر کی گئی ہے۔ یہ انتخابی کمیٹی ضلع نظام آباد کے انتخابات کرانے کی ذمہ دار رہیگی۔
چنانچہ آرمور پرکٹ ،بھیمگل ،ویلپور،ورنی،  چندور،پوچم پہاڑ ،نندی پیٹ ،رنجل،ایڑپلی،بوڈھن۔ودیگر منڈلوں میں جلد ہی انتخابات کئے جائیں گے ۔اس موقع پر حضرت مولانا لئیق احمد صاحب قاسمی شکر نگر بودھن، مولانا اسماعیل عارفی صاحب مولانا سید سمیع اللہ صاحب قاسمی  جناب محمد افضل الدین صاحب جناب عنایت علی افروز صاحب جناب حافظ عتیق احمد صاحب حافظ نسیم غازی صاحب، مولانا عبدالناصر قاسمی ،مفتی الماس قاسمی حافظ عبدالولی ،عبداللہ انجینیر حافظ مجیب الرحمن ودیگر موجود تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے