مہراجگنج: جامعہ عربیہ صادقیہ جامع مسجد لوہیا نگر، نگر پالیکا پریشد شہر مہراج گنج کے طلباء عزیز کی انجینیئر محمد احزم ابن مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی صدر جمعیت علماء گورکھپور و ناظم جامعہ عربیہ صادقیہ دعوت پر طلباء عزیز کی شرکت قابل مبارکباد ہے۔ مطبخ کے نظام کو ناظم اور ڈاکٹر ابرار ابن مرحوم ڈاکٹر محمد مستقیم نائب صدر جامعہ عربیہ صادقیہ نے خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر طلباء عزیز کی موجودہ وقت میں کثرت پر بھی مولانا شبیر احمد قاسمی کو مبارکباد پیش کیا اور دیگر اساتذہ کرام سے درخواست کی کی کہ موجودہ صورتحال کے مد نظر طلباء کے ہر درجہ میں مناسب تعداد پر کڑی محنت کریں اور مدرسہ کے نظام کو چست درست رکھنے میں ڈاکٹر احسن نذیر صدیقی خازن جامعہ اور اقبال احمد ایڈوکیٹ صدر جامعہ اور دیگر ارکان کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ مدرسہ کا قدیمی روایت برقرار رہے۔

عوام الناس سے ناظم جامعہ نے گزارش کی ہے کہ جامعہ کی قدیم عمارت کی تعمیر جدید عنقریب ہونے والی ہے اس کی تکمیل کے لئے دعائیں کریں اور اپنی اعانتوں سے مدرسے کے کاموں میں معاون بن کر ثواب دارین حاصل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے