( تصویر: بشکریہ یواین اےنیوز)
اعظم گڑھ: اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے ایک چھوٹے سے گاؤں "ٹیونگا” کی بیٹی ماریہ اِفتخار نے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سعودی عرب کی ممتاز جامعہ کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز (KFUPM) میں براہِ راست پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ حاصل کیا ہے۔
انہیں الیکٹریکل انجینئرنگ (کمیونیکیشن) کے شعبے میں مکمل اسکالرشپ کے ساتھ داخلہ ملا ہے، جس میں تعلیم، قیام اور دیگر تمام اخراجات سعودی حکومت کی جانب سے برداشت کیے جائیں گے۔
ماریہ کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ گاؤں اور پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کی کامیابی یہ ثابت کرتی ہے کہ محنت اور صلاحیت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔
خواتین میں انجینئرنگ جیسے شعبے میں یہ نمایاں کامیابی ہزاروں طالبات کے لیے مشعل راہ بن سکتی ہے۔
ماریہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور آئندہ کامیابیوں کے لیے نیک تمنائیں!
