ظہیرآباد15/اگست(مشرقی آواز جدید): آج79 ویں یوم جشن آزادی کے موقع پر شیخاپور میں پرچم کشائی کی گئیzphs ہائی سکول کے ہچ یم سری سنگیا نے پرچم کشائی کی اسی طرح zpps پرائمری اسکول کے ایچ ایم سری بچیا نے پرائمری اسکول میں پرچم کشائی کی۔ دفتر گرام پنچایت میں پنچایت سیکریٹری شری بھاگیالکشمی نے پرچم کشائی کی۔ اوراگریکلچر آفس میں آگریکلچر آفیسر مسز شیوا لکشمی نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر اسکول کے تمام ٹیچرس اور اسکول کے چیئرمین اور گاؤں کے سرپنچ شری چِنّا ریڈی صاحب اور ڈپٹی سرپنچ بابو خان صاحب اور درگاہ کمیٹی صدر چشم الدین صاحب اور مسجد کمیٹی صدر محمد نصیر الدین صاحب اورگاؤں کی کثیر تعداد میں عوام موجود تھے۔ بارش کے باوجود یہ پروگرام جوش و خروش اور پرامن اور صبح کی اولین ساعتوں میں منایا گیا۔
یاد رہے کہ ہر سال اسکول کے طلباء کو گاؤں میں گشت کرایا جاتا تھا مگر اس بار موسم خراب رہنے کی وجہ سے اور گاؤں کے راستوں میں پانی اور کیچڑ ہونے کی وجہ سے اسکول کے بچوں کی ریلی کو منسوخ کردیا گیا۔ آزادی کے عنوان ہر مختصر تقاریر پیش کی گئی۔ اسی طرح مٹھائی تقسیم کے ساتھ پروگرام کا اختتام عمل میں ایا۔۔۔
