پولیس وسماج کے مختلف قائدین کی شرکت، محمد یوسف شریف کا خطاب

ظہیرآباد15/اگسٹ(مشرقی آواز جدید): ظہیرآباد میں 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ماحول میں نہایت شاندار انداز سے منایا گیا۔ اس موقع پرظہیرآباد فروٹ مارکیٹ ایسوسی ایشن (ہول سیل و ریٹیل) کے صدر محمد یوسف شریف کی قیادت میں ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں محمد یوسف شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ”یومِ آزادی ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے کس عظیم قربانی اور جدوجہد کے بعد یہ آزادی حاصل کی۔ آج ہمارا فرض ہے کہ ہم اس آزادی کی قدر کریں، قومی یکجہتی کو فروغ دیں اور ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔

تقریب میں پولیس ڈپارٹمنٹ سے ڈی ایس پی سائدہ نائیک اور ایس آئی ونئے کمار، مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین اے چرن، سیکریٹری چندرا اور شیکھر، سابق وائس چیئرمین محمد خواجہ، محمد رفیع، محمد مصطفیٰ، محمد علی بنڈپ، محمد قاسم علی، محمد علی ملنگ، محمد عثمان، عبدالقدوس، محمد اشفاق، محمد معیز، تلنگانہ فریڈم فائیٹر ڈاکٹر جاں نثار معین، سید احمد، ایوب خان، یوسف ٹیپو، سلیم شاہ علی، سید غالب، سیف الدین غوری سیف اور معز قاضی سمیت کثیر تعداد میں شہری موجود تھے۔واضح رھےکہ

پرچم کشائی کے بعد شرکاء نے قومی یکجہتی اور ملک کی ترقی کے عزم کا اظہار کیا۔ قومی نعروں اور ترانوں نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے