سداشیوپیٹ 18/ اگس(مشرقی آواز جدید): قومی شاہراہ نیشنل ہائی وے نمبر 65 پر واقع سداسیوپیٹ شہر اقراء اسکول میں جشن آزادی کے موقع پر طلباء وطالبات کے مابین ،،نورانی قاعدہ معہ تجوید،،کا مقابلہ رکھا گیا۔جس میں کامیاب طلباء وطالبات کو ترغیبی انعامات سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے بموجب منعقدہ تقریب میں چھٹویں جماعت کے طالب علم محمد مقتدر ولد محمد سراج الدین ،،نورانی قاعدہ معہ تجوید،، مقابلہ میں پہلا مقام پر کامیابی حاصل کرنے پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے تحفہ کے طور پر سائیکل مہمان خصوصی مولانا محمد رومی سید عبدالرفیع التمش صدر ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے ہاتھوں نوازا گیا۔

اس موقع پر محمد شوکت صدر مدرس، مولانا تبریز قاسمی، حافظ اظہر، حافظ سید نعیم احمد،محمد عبدالصمد امام و خطیب مسجد سعادت کے علاوہ طلباء وطالبات اولیائے طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے