ظہیرآباد ۔ 18/ اگست (مشرقی آواز جدید): جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد نارتھ کا تربیتی اجتماع برائے ارکان ،کارکنان مردو خواتین Gio اور Sio کل دوپہر اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیر آباد پر امیر مقامی محمد قیصر غوری کے زیر نگرانی منعقد ہوا جس میں انھوں نے "اقامت دین کیلئے دلائل” پیش کرتے ہوئے کہا کہ بندہ مومن کا فرض منصبی ہے کہ وہ اقامت دین کیلئے اپنے آپ کو وقف کردے رضائے الہی اور فلاح آخرت کے حصول کی دوڈ دھوپ کرنے کی ترغیب کی طرف توجہ مبذول کروائی۔

معاون ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند سنگاریڈی ۔2 محمد معین الدین نے مقامی جماعت کے لائحہ عمل پر سیر حاصل گفتگو کے ذریعہ عمل درآمد کی تجاویز پیش کیں اجتماع کا آغاز رکن شوری محمد روف کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا Cio انچارج محترمہ فہمیدہ بیگم نے تذکیر بالحدیث پیش کیا Gio پرسیڈینٹ حذیفہ افنان نے "حقیقت نبوت” پر حاصل مطالعہ پیش کیا Sio جوائنٹ سیکریٹری عاصم ملک نے نظامت کی اور مقامی تنظیمی سیکریٹری سید امتیاز نے اظہار تشکر پیش کیا۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے