پٹنہ، 20 اگست (نامہ نگار): 15 اگست 2025 کو مدرسہ قاسمیہ پھلواری شریف پٹنہ میں 79 واں یوم آزادی مدرسہ کے پرنسپل مولانا مہتاب احمد کی قیادت میں پورے جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس پروگرام میں سابق چیئرمین پھلواری، اصغر (مقامی سماجی کارکن) اور دیگر ممتاز مسلمان موجود رہے۔
سابق چیئرمین ممتاز خان نے ہندوستان کا قومی پرچم لہرایا، 175-200 مقامی نوجوان اور طلباء موجود تھے۔ مدرسہ کے بچوں/طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مہاتما گاندھی، پنڈت نہرو، اشفاق اللہ خان، بھگت سنگھ، چندر شیکھر آزاد جیسے آزادی مجاہدین آزادی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے لیے بہت سے مسلم علمائے کرام نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے مسلمانوں پر بھی زور دیا کہ وہ تعلیم پر توجہ دیں۔ انہوں نے نوجوانوں کی موجودہ صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے نوجوان اپنا قیمتی وقت فضول چیزوں میں ضائع کر رہے ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔
خطاب کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔ اس کے بعد طلباء میں مٹھائیاں اور سٹیشنری کا سامان تقسیم کیا گیا۔
