پڈرونہ،کشی نگر: جامعہ رحمانیہ اسلامیہ، رحمان نگر، سمرا ہردو، ضلع کشی نگرمیںاناسیواں جشن یوم آزادی بڑے تزک و احتشام سے منایا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے دینی و ملی و ثقافتی پروگرام پیش کیا، سلسلہ تقاریر و نظم، نعت و ترانوں نے قابل دید سماں پیدا کردیا جس سے حاضرین نے متاثر ہوکر انعامات کی بارش کرکے کافی ہمت افزائی کی۔ پروگرام میں گاؤں کے علاوہ دور دراز کے مسلمان بھی شامل رہے۔ گاؤں کے پردھان نے بھی حسب معمول شرکت کرکے بچوں کی ہمت افزائی کی اور ناصحانہ کلمات سے نوازا۔
پرچم کشائی کی رسم جامعہ کے ناظر عام مولوی اسامہ رحمانی نے انجام دیا، تو نعرۂ آزادی ماسڑ صدرعالم نے بلند کیا، اس کے بعد باضابطہ پروگرام دارالقرآن کے ہال میں شروع ہوا، جس کا آغاز شعبۂ حفظ کے طالب علم حافظ مستقیم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ حمد باری تعالیٰ حافظ مرسلین نے پیش کیا اوردربار رسالت میں نذرانۂ عقیدت رافعہ انجم نے پیش کیا، نظامت کے فرائض رحمانیہ اسکول کے استاذ حافظ مظفرالحسن نے انجام دیئے اور صدارت جامعہ کے ناظم و بانی مولانا احمد کمال عبدالرحمان ندوی نے کی۔
ناظم ادارہ نے خطبہ استقبالیہ میں مسلمانوں کا شکریہ اداکیا اور اس موقع پر ان کو مبارکباد پیش کیا اور اپنے سارے معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے ترقی کی خواہش ظاہرکرتے ہوئے ان کو اپنا محاسبہ کرنے کی تلقین کیا کہ ہم سب کو ایک دن یہاں سے رخصت ہونا ہے اور اپنے اعمال کا جواب دینا ہے اس کے لئے ہمیں تیاری کرنی چاہئے، عمر اور وقت اللہ تعالیٰ نے دیا ہے تاکہ ہم کل قیامت کے دن جوا ب کیلئے اپنے آپ کو تیار کرلیں، ناظم صاحب کے دعائیہ کلمات پر جلسہ کا اختتام ہوا جس میں ایک جم غفیرکی شرکت رہی۔ خاص طور پر حاجی ڈاکٹر لیاقت علی، حاجی روز محمد، گل محمد، بشیرالدین، حاجی جبریل، ماسٹر محمد، حافظ عبدالقادر، حافظ آزاد، علی حسن وغیرہ شریک رہے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے