کل 16 ڈائریکٹرز کے بورڈ میں شکشک سبھا 12 سیٹوں کے ساتھ واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب
ممبئی 24 اگست (ذوالقرنین احمد): بلدیہ عظمیٰ ممبئی شعبہ ء تعلیم بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات گزشتہ کل عمل میں آیا اس انتخابات میں برہن ممبئی مہا پالیکا شکشک سبھا کے پینل کو واضح اکثریت سے کامیابی حاصل ہؤی۔کل 16 ڈائریکٹرز کے بورڈ میں شکشک سبھا 12 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔کامیاب امیدواروں کے نام حسب ذیل ہیں محمد شبیر محمد شریف ، شاہ افسر مشتاق،بھالے راؤ شنکر چھبن، دسریا شرون کمار،کے وٹ متتو، بی سین دیویندر، سانگڑے دیگوجے، للہارے مرلی دھر، میشرام واسو دیو، پرجا پتی راج پتی، مڑاوی منوج، پٹلے میوری، ووٹنگ صبح نو بجے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک چلی جس میں اردو کے تقریبا صد فیصد اساتذہ نے حصہ لیا۔
پوری ممبئی میں کل چھ سینٹرز قائم کیے گئے جہاں پر ووٹنگ ہوئی اور گنتی کا عمل پریل سینٹر پر عمل میں آیا۔ رات تقریبا تین بجے نتائج کا اعلان کیا گیا۔پینل کو کامیابی دلانے میں شکشک سبھا یونین کے صدر جوائنٹ سیکرٹری خازن سیکرٹری دیگر عہدیداران ممبرز کاریہ سمیتی ممبرز اور ہر وارڈ کے فعال اراکین نے شروع سے اخر تک انتھک محنت کی۔ اس انتخابات میں شروع سے اخر تک اردو کے درج ذیل حضرات نے اپنی محنتیں اور کوششیں کیں۔مجلس مقننہ: شیخ عابد سر خازن ،محمد زین العابدین سر جوائنٹ سیکرٹری ،شیخ ابوذر سر جوائنٹ سیکرٹری مجلس عاملہ :خلیل طاہر شیخ، محمد ذیشان فیض، پجاری مجاہد، عبدالرحمن، شیخ یاسین، شاہ اکرم، شیخ وسیم اصف، محمود خان، عمران امین، سید تنویر، نیاز احمد، وسیم قیوم، جاوید ناڈ کر، محسن پٹھان، محمد افتخار، شاہ اصف، شیخ وسیم محبوب، اصف شاہ، وسیم عقیل شاہ، شکیل پاوسکر، شکیل خلیل، انصاری رضوان، منتظم سردار ان سینیر رہنماؤں کا بھرپور ساتھ رہا۔
