نرنہ۔ 24/اگست (پریس نوٹ): آج اتوار کو نرنہ میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد بیدر اسمبلی حلقہ جنوب کے رکن اسمبلی ڈاکٹر شیلندربیلداڑے نے اردو صحافی عبدالقدیر لشکری سے بات کرتے ہوئے کہاکہ نرنہ کے سرکاری اردوہائیر پرائمری اسکول میں 16لاکھ روپئے فنڈسے ایک روم بنایاجائے گا۔ اس کے علاوہ زیڈ پی فنڈ سے 4/لاکھ روپئے اسکول کے لئے رکھاگیاہے۔ ابھی فنڈ نہیں آیاہے۔ حکومت کی جانب سے فنڈ جاری کئے جانے پراردو اسکول کے باقی روم کی مرمت ہوگی۔ دودن قبل اردو اخبار میں شائع ہوئی خبر کودیکھتے ہوئے آج رکن اسمبلی ڈاکٹر شیلندربیلداڑے نے یہ بات کہی۔
نرنہ سے اردو اخبارکے صحافی جناب عبدالقدیر کی رپورٹ پر رکن اسمبلی بیدر جنوب نے یہ بات کہی۔ اور کہاکہ میں اپنے ایم ایل اے فنڈ کے 16/لاکھ روپیوں سے ایک کمرہ سرکاری اُردو اسکول میں ضرور بناکردوں گا۔اس موقع پر نرنہ گرام پنچایت کے نائب صدرسنجو کرن، روی سوامی کنڑا سینا، دیپک ریڈی، لالپا اور دوسرے موجودتھے۔
