ہمنا آباد (محمد جاوید احمد): آج بروز اتوار کو قدیم آر ٹی او آفس کے قریب سید سینا میاں کے ورک شاپ پر خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریباً 30 ہم جماعت ساتھیوں کی شرکت ہوئی اور آپسی خیالات و تجربات شئیر کئے گئے جسمیں چٹکلے ، اشعار اور مزاحیہ اداکاری کے ساتھ ساتھ آپسی اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھا گیا اس خصوصی اجلاس  میں اپنے ہم جماعت ساتھیوں کی زندگی کے حالات اُنکی قابلیت اور مصروفیت پر گفتگو ہوئی اس کے ساتھ ساتھ ماہانہ ہر دوست اپنی مالی مدد کے ذریعہ مستحقین کی مدد کی غرض: تعاون کرنے سے کی اپیل کی گئی جس پر ایک سال قبل ہی این جی او کا قیام عمل میں آیا ہے جو مستقبل میں سوسائٹی کی شکل  اختیار کرے گا اِس طرح کی زندہ دلی اور اپنوں کی فکر اور فلاح و بہبودی اور انسانیت کی خدمت کا عزم مصمم رکھتے ہوئے تمام دوستوں نے اپنے خوشگوار لمحات کو یکجا ہو گر گزارتے نظر آئے ۔اس موقع پر دوستوں نے آپسی پاس ولحاظ اور اتحاد کو بنائے رکھنے کی بات کہی گئی ہے جس پر تمام ہی حاضرین نے اتفاقی رائے دیتے ہوئے اپنی سمجھداری کے علاوہ آپسی غم و خوشی میں شریک رہ کر کام کرتے ہوئے اپنی زندگی  کو پر لطف اور زندہ دلی کا پیکر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہاں طعام کا بھی نظم کیا گیا اور اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کیا گیا مزید آپسی پاس ولحاظ کے ساتھ ساتھ موجودہ صورتحال اور درپیش مسائل پر خصوصی کر مسائل کو حل کرنے کی یاد دہانی کرائی گئی ہے جو آج ہم کر  سکتے ہیں و ہ کریں ہمیں اپنے مزہبی معاملات اور دیگر ضروریات زندہ دلی شخصیات بن کر اپنی زندگی بسر کرنے کو کہا گیا ہے ہمیں اپنے مزہبی امور کے علاوہ سماج میں مثالی کردار کو ادا کرتے ہوئے اپنی خاص شناخت بنائے رکھنا ہے جو ہم زمانے قدیم سے کرتے آرہے ہیں ا ن کو مزید مستحکم بنا تے ہوئے سماج میں مثالی کردار ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے