ہمنا آباد 30 اگست (محمد جاوید احمد): تعلقہ بسواکلیان کے موضع گھوگہ میں شری شراون نمیتا شری گرنتھ راج گنیا نیشوری پار اینا پنچ ورش اکھنڈ ہری ہرا نامی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جسمیں خصوصی مہمانان کے طور پر چنا ویر شو اچاریہ سوامی ہار کوڈ مٹھ ، ہمنا آباد ایم ایل اے ڈاکٹر سدھو پاٹل ، پردیپ بیندرے سنگولی راینا ضلعی صدر، ونائک مٹھا منگوجی بی جے پی تعلقہ مورچہ صدر
پون گونڈ، محمد حاجی ماسی تعلقہ بی جے پی  مائناریٹی صدر اور کیشیا برادر تڈولہ نے شرکت کی جن کا شاندار پیمانے پر استقبال کیا گیا۔ تقریب کی ابتداء سے قبل مجسموں کی نقاب کشائی کی گئی۔
اس پروگرام کا آغاز مذہبی گیت سے ہوا، اس تقریب کی نظامت پر کاش میترے نے کی، مہمانان کی گلپوشی و شالپوشی ہوئی بعد از کیشپا بر ادر تڈولہ نے استقبالیہ تقریر کی۔ انہوں نے کہا یہ گاؤں چھوٹا ہے مگر یہاں مجھے میرے افراد خاندان سے بھی زیادہ محبت و عزت ملتی ہے جو مجھے خوشی اور حوصلہ دیتی ہے یہاں ہر سال شراون ماہ کے اختتام کے بعد ایک ہفتہ خصوصی مذہبی پروگرام ہوتے ہیں، یہ روایت پچھلے 25 سالوں سے چلی آ رہی ہے جو قابل تعریف ہے۔ شنکر اچاریہ کے قول کے مطابق ہم انسانیت میں جنم لئے ہیں یہی مجھے خوشی کا باعث ہے مجھے ایک اور جنم ملے تو آپ کے گاؤں میں جنم لے کر خدمت کروں، یہی میری دلی خواہش ہے۔
پردیپ بیندرے نے کہا میں نے موجودہ ایم ایل اے کو الیکشن سے قبل ہی کہا تھا کہ اگر ٹکٹ آپ کو ملتا ہے تو جیت آپکی ہی ہو گی آج آپ اِس تقریب کو آئے ہیں تو ہمیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے گاؤں سنگولی راینا  چلےآئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میں مذکورہ گاؤں میں 9 فیٹ چاندی کی مورتی دینے کا عہد کرتا ہوں ڈاکٹر سدھو پاٹل نے کہا مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہ گاؤں مذہبی لحاظ سے مثالی اور اہم ہے اسکی مجھے بہت خوشی ہے یہ ایک چھوٹا سا گاؤں ہے پھر بھی یہاں اتحاد و اتفاق ہے یہاں میں نے سی سی روڈ کا کام کیا ہے آپ لوگوں نے مجھے موقع دیا ہے تو میں بھی مذہب اور سماج کے معمار کے طور پر کام کرنے کا قائل ہوں۔ مزید انہوں نے کہا کہ میرا مقصد گاؤں کی ترقی سے نام کماؤں کیونکہ ہر فرد اس دنیا کو چھوڑ جاتا ہے مگر اس کا نام باقی رہ جاتا ہے اسی کے سبب میں وعدہ کرتا ہوں کہ آنے والے دنوں میں یہاں ایک کلیان منڈپ 20 لاکھ کے خرچ سے بنانے کا کام کروں گا۔
آخر میں چنا ویر شوا چاریہ سوامی جی ہارکوڈ مٹھ کے پروچن کی خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا اس پروگرام میں خواتین و مرد حضرات  اور نو جوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی جس کے باعث ایک بہترین پروگرام اختتام پذیر ہوا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے