ظہیرآباد31/اگست(مشرقی آواز جدید): مسجد فردوس شانتی نگر ظہیرآباد میں جمعیت علماء ظہیرآباد کی اگلے میعاد کے لئے جدید انتخابی اجلاس عمل میں لایا گیا۔ اجلاس کے آغاز میں مفتی خلیل احمد قاسمی نے گزشتہ میعاد کی کارگزاری سنائی جبکہ تمہیدی اور ترغیبی بات حضرت مولانا عبدالمجیب صاحب قاسمی نے کی جبکہ مفتی عبدالصبور صاحب قاسمی نے جمعیت کا تعارف اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی جسکے بعد انتخابی کاروائی شروع ہوئی جس میں بحیثیتِ مشاہد ومبصر کے حضرت مولانا مفتی اسلم سلطان صاحب قاسمی صدر جمعیت علماء ضلع سنگاریڈی نے شرکت فرمائی اس اجلاس میں شہر کے تمام علماء أئمہ اراکین و ذمہ دارانِ جمعیت اور منڈلس کےصدور و نظماء سب کی موجودگی میں باتفاقِ آراء صدر و عہد یداران منتخب ہوئے جس میں
حضرت مولانا عبد المجیب صاحب قاسمی دامت برکاتہم کو صدر تعلقہ ظہیرآباد اور جنرل سیکرٹری کے لئے عبد القدیر صاحب ایم ایم میڈیکل کو منتخب کیا گیا۔ اور شہر کے سطح پر کام کرنے کے لئے ایک نئی یونٹ سٹی جمعیت علماء کے نام سے تشکیل دی گئی جس میں مفتی خلیل احمد قاسمی کو صدر اور مفتی واسع رحمانی کو سیکرٹری منتخب کیا گیا اور جمعیت علماء کے مختلف شعبہ جات کے بھی ذمہ دان منتخب کئے گئے دینی تعلیمی بورڈ کے لئے حافظ مجیب کتوری محکمہ شرعیہ کے لئے مفتی نذیر احمد صاحب حسامی اصلاح معاشرہ کے لئے مولانا عبد الغنی صاحب جمعیت یوتھ کلب کے لئے حافظ سجاد صاحب اور ان کے ساتھ پانچ پانچ افراد کو متعین کیا گیا اس اجلاس میں حافظ اکبر صاحب خازن جمعیت علماء نے بہترین انتظامات کئے اور حضرت مولانا مفتی اسلم سلطان صاحب قاسمی کی دعاء پر مجلس کا اختتام عمل میں لایا گیا آخیر میں سبھی شرکاء نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکبادی پیش کی۔۔۔۔
