ظہیرآباد 31/اگست(مشرقی آوازجدید): ظہیرآباد تعلقہ میں واقع شیخاپور جو کہ مسلم اکثریتی علاقہ کے لئے جانا جاتا ہے شیخاپور میں واقع درگاہ حضرت شیخ شہاب الدین شہید ترکی رحمتہ اللہ علیہ کے سہ روزہ عرس8،9،10 ستمبر 2025کی تقریب کا جناب محمد ،،خضر یافعی،، صاحب کی زیر نگرانی میں شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں درگاہ انتظامی کمیٹی صدر جناب چشم الدین صاحب نے بتایا کہ 8/ستمبر مطابق 15 ربیع الاول 1447ھ بروز پیر کو عرس کی تقریب کا آغاز ھوگا اسی دن پہلا سرکاری صندل پولیس پٹیل ومالی پٹیل کے مکان سے برآمد ہو کر گلیوں میں گشت کرتا ھوا رات دیر گئے درگاہ پہونچے گا جہاں صندل کی مالی رسم وچادر گل چڑھائی جائیگی دوسرے دن بھی خانگی صندل وتاجر حضرات کے صندلوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔ مزید انتظامی کمیٹی نے بتایا کہ اس تین روزہ عرس تقریب میں دوروزہ قوالی کا شاندار پروگرام ملک کے مشہور و معروف قوال حضرات، جس میں پہلے دن 8/ستمبر ، مراد آتش کرناٹک، دلشادارشاد راجستھان اپنا کلام پیش کریں گے۔ دوسرے دن 9/ستمبر کو، رئیس انیس صابری،(اتر پردیش) جنید سلطانی، (اتر پردیش) اپنا کلام پیش کرینگے۔ جبکہ اس عرس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر ،الحاج سید افسرپاشاہ قادری صاحب، الحاج محمد طاہر علی شاہ نوری سنگاریڈی، مولانا یوسف صوفی قادری،مولانا عبدالحمید رحمانی چشتی ایڈیٹر انچیف روزنامہ سماج سدھار حیدرآباد شرکت کریں گے۔
واضح رھےکہ اس سہ روزہ عرس تقریب میں زائرین ومسافرین کے لئے لنگر وطعام کا نظم رہے گا نوجوانان شیخاپور وانتظامی کمیٹی نے عامتہ المسلمین سے زیادہ سے زیادہ شرکت کی اپیل کی ھے۔۔۔۔
