بیدر(محمدیوسف رحیم بیدری): درگاہ حضرت سیّدنا خواجہ ابوالفیض ؒ بیدرکا 568واں سالانہ سہ روزہ عرس شریف حسب روایت قدیم بصدعقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا ۔ تفصیلات کے بموجب 6؍ربیع الاوّل بروزہفتہ بعدنمازعصر محفل سماع بمقام خانقاہ حضرت سیّد نا خواجہ ابوالفیضؒ انعقاد عمل میں آیا ۔بعد سماع جلوس صندل خانقاہ سے درگاحضرت ممدوحؒ پہنچا۔
بعد ادائیگی نماز مغرب مراسم صندل مالی کی خصوصی خدمات جناب سیّد شاہ اسداﷲمحمدمحمد الحسینی عرف ثاقب حسینی سجادہ نشین و متولی نے جملہ حاضرعلمائے مشائخین ،سجادہ گان و متولیان ،معزز ین ، مریدین ومتعقدین کی موجودگی میں انجام دیئے ۔ گلہائے عقیدت سلام ونیاز فاتحہ ، تقسیم تبرکات خصوصی بدست سجادہ نشین عمل میں آئے۔احاطہ درگاہ شریف میں واقع سماع خانہ میں حسب عمل روایت قدیم دنگل (لنگرابوالفیض ؒ)کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بلالحاظ مذہب وملت عقیدت مندان نے شرکت کی۔ اسی روزاحاط درگاہ شریف میں بوقت 9بجے شب جلسہ جشن ساتو اں خواجہ ابوالفیض ؒ ایوارڈ 2025زیر نگرانی حضرت سجادہ نشین درگاہ حضرت ممدوح انعقادعمل میں آیا۔ جلسہ کی کاروائی کا آغاز حافظ وقاری محمد اسمئیل مدرس معھد انوارالقرآن بیدرکی قرأت کلام پاک سے ہوا۔حافظ وقاری محمد اسمئیل نے نعت رسول صلعم سنانے کی سعادت حاصل کی ۔ مولانا مفتی الحاج سیّدسراج الدین نظا می نے حضرت سیّدنا خواجہ ابوالفیض ؒ کا تعارف پیش کیا اور سپاس نامہ باآواز بلند پڑھ کر منظور ی لی۔’’ تقدس مآب حافظ سید علی الحسینی سجادہ نشین بارگاہ بندہ نوازگلبرگہ و چانسلر خواجہ بندہ نوازیونیور سٹی،وصدر ریاستی وقف بورڈ ‘‘ کو ان کی فقیدالمثالی مذہبی،ملی ، طبی،سماجی، تعلیمی میدان میںخدمات کے پیش نظر ساتو اں خواجہ ابوالفیض ؒ ایوارڈ 2025ً بدست جناب سیّد شاہ اسداﷲمحمدمحمد الحسینی عرف ثاقب حسینی سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت ممدوح ؒعطاء کیاگیا ۔سہ نشین پر جناب سیّدشاہ صادق حسینی المعروف سیّدشاہ متین الدین حسینی عم سجادہ درگاہ حضرت ممدوح،سید شاہ علی اکبرنظام الدین حسینی صابری سجادہ نشن درگاہ حضرت شاہ خاموش حیدرآباد، محمدرحیم خان ریاستی وزیر، سید شاہ یداللہ حسینی نظام باباجانشن سجادہ روضہ خورد، سید شاہ عارف اللہ محمد محمدالحسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت مخدوم الہی کڑپہ، سید شاہ ندیم اللہ حسینی سجادہ نشین حضرت راجو قتال حسینی، سید شاہ عاقب پاشاہ برادر سجادہ نشین، سیدشاہ زین العابدین خواجہ جاگت گرو، مہمانان و میزبان علمائے مشائخین اورمعززین موجود تھے۔ان تمام مہمانوں کی شال و گلپوشی بدست مولانا حافظ سیّدشاہ معین الدین حسینی المعروف حسین چشتی جانشین سجادہ نشین کی گئی۔سہ نشین پر موجود سید شاہ علی اکبرنظام الدین حسینی صابری سجادہ نشن درگاہ حضرت شاہ خاموش حیدرآباد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خانقاہوں سے درس وتدریس کی صدائیں بلند ہوتی ہیں ۔الحمدﷲ آج ہماری خانقاہوں میںموجودہ دورکے ساتھ ساتھ طریقہ کا ربھی بدلاہے ۔تقدس مآب حافظ سید علی الحسینی سجادہ نشین بارگاہ بندہ نوازگلبرگہ و چانسلر خواجہ بندہ نوازیونیور سٹی،وصدر ریاستی وقف بورڈنے کہا کہ مجھ کو حضرت خواجہ ابولفیض ایوارڈ جوملا ہے یہ اللہ کا کرم اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا صدقہ،اولیاء اللہ کا فیضان کرام ہے۔انہوں نے سجادہ نشین درگاہ اور تمام سے اظہار تشکر کیا۔ مولانا مفتی الحاج سیّد سراج الدین نظامی بانی و ناظم روضہ مشن اسکول بیدر نے نظامت کے فرائض بحسن خوبی انجام دیئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے