”یو وِن” مفت ویکسینیشن کیمپ کاانعقاد: صحت مند مستقبل کی طرف ایک قدم

بیدر۔ یکم ستمبر (پریس ریلیز): وزڈم ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر مسٹر سلیم کی پریس ریلیز کے مطابق وزڈم اسکول میں زیر تعلیم طلباء کی صحت اوران کا روشن مستقبل ہمارے پیش نظر ہے۔ہم نوجوان نسل کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی سماجی ذمہ داری کا اعادہ کرتے ہیں اور انہیں صحت مند اور قابل افراد بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اسکول کا مقصد بچوں کو ایسی بیماریوں سے بچانا ہے جن سے طئے شدہ ویکسی نیشن متعلقہ عمر میں لے کر بچاجاسکتاہے اورجن کا علاج ممکن ہے۔
ان خیالات کا اظہار جناب محمد آصف الدین چیرمین وزڈم انسٹی ٹیوشنس بید رنے ویکسی نیشن کیمپ کے افتتاحی پروگرام سے کیا۔اورکہاکہ ہمیں آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وزڈم ہائی اسکول کے 5 تا 6 سال، 9تا10سال، اور 15 تا 16 سال کے اہل طلباء نے حکومت کی طرف سے شروع کی گئیU-Winمفت ویکسینیشن مہم میں حصہ لیا ۔ مجموعی طور پر 350 سے زائد طلباء کو ویکسین لگائی گئی۔ زچہ اور بچہ100بستروں والے سرکاری اسپتال کے میڈیکل آفیسر محمد سہیل حسین نے ویکسینیشن اور اس کے فوائد کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا کہاکہ ’’بچوں کووزڈم اسکول میں معیاری تعلیم دی جارہی ہے۔ یہ اسکول ایسے سماجی اوررفاحی پروگراموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہتاہے۔  انھوں نے کہاکہ وزڈم کے طلبہ سیف ہینڈس میں ہیں۔
وزڈم انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین محمد آصف الدین اور سیکرٹری محمد صلاح الدین فرحان نے والدین اور معاشرے کے افرادپر زور دیا کہ وہ اس ویکسین کے بارے میں بیداری پیدا کریں اور اپنے بچوں کو اس سے مستفید ہونے کے لیے ٹیکے لگائیں۔اسی طرح وزڈم انسٹی ٹیوٹ ایسی سرگرمیوں میں ہمیشہ اپناتعاون دیتارہے گا۔  ہم اس پروگرام کے لیے مرکزی حکومت ، حکومت کرناٹک اور ضلع انتظامیہ کے تہہ دل سے شکر گذار ہیں۔اور وزڈم ادارہ  سرکاری ، فلاحی اور رفاحی اسکیموں کے نفاذ کے سلسلے میں حکومت کے ساتھ ہمیشہ کھڑارہے گا۔ ہم والدین، تمام اسکولوں کے مینجمنٹ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور تعاون کریں۔ آئیے ہم نئی نسل کو مضبوط، محفوظ ، صحت مند اور تعلیم یافتہ بنانے کی مل جل کرکوشش کریں گے۔
اس پروگرام کو وزڈم اسکول کے عملے محترمہ عائشہ رضوانہ، محترمہ روپا رانی، اورمسٹر ارون پاٹل نے چلایا ۔ محکمہ صحت کی کوآرڈی نیٹر محترمہ ریچل رانی اور آنگن واڑی کارکنان کی ٹیم موجود تھی۔پروگرام کے آخر میں مفتی افسرعلی نعیمی ندوی نے شکریہ اداکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے