ظہیرآباد میں منعقدہ جلسہ سیرت النبیؐ سے مقررین کا خطاب

ظہیرآباد 2/ ستمبر (مشرقی آواز جدید): ماہ ربیع الاول کی آمد پوری کائنات کیلئے ایک عظیم روحانی جشن پیام لاتی ہے کیونکہ اس مبارک مہینہ میں رحمت دو عالم خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی ولادت با سعادت ہوئی آپؐ کی ولادت جو کہ انسانی دور کا ایک سنہری موڈ ثابت ہوا آپؐ تشریف لانے سے جہالت کے گہرے اندھیرے چھٹ گئے اور انسانیت، رحمت، محبت، اور ہدایت کا ایک ابدی نور طلوع ہوا جو آج بھی ہر دل کو منور کر رہا ہے جو کہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔ حضورؐ کی ولادت رحمت عالم کے طور پر کائنات اور دنیا کیلئے ایک عظیم نعمت ہے، اللہ تعالٰی قرآن مجید میں فرمایا و ما ارسلنک الا رحمة للعلمين ۔یعنی ہم نے آپؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجتا ہے رحمت عالم کا یہ خطاب آپؐ کی عالمیگر رحمت کی گواہی دیتا ہے جو نہ صرف انسانوں بلکہ تمام مخلوقات پر محیط ہے آپ کی رحمت نے دشمنوں کو دوست بنایا گمراہوں کو ہدایت دی اور مظلوموں کو انصاف عطا کیا اور ہم خواتین پر احسانات کیئے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا میں رحمت کے طور پر بھیجا گیا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار ظہیرآباد میں جماعت اسلامی ہند جنوب شعبہ خواتین کے زیراہتمام اسلامک سنٹر شانتی نگر میں جلسہ سیرت النبیﷺ برائے خواتین کے جلسہ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے محترمہ ساجدہ بیگم صاحبہ سیکریٹری جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپؐ نے اپنی تعلیمات سے انسانیت کو اتحاد کا سبق دیا آپ کی ولادت سے قبل عرب معاشرہ قبائلی جنگوں اور نفرتوں میں تقسیم تھا ۔ آپ نے مدینہ منورہ میں ایک ایسی ریاست قائم کی ایک ایسے معاشرہ تشکیل دیا جو رہتی دنیا کیلئے روز روشن کی طرح عیاں ہے۔
مہمانِ خصوصی محترمہ سمیہ لطیفی صاحبہ معاون سیکرٹری حلقہ، شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے اپنی تقریر میں زور دیا کہ سیرتِ رسول ﷺ کو صرف ماہِ ربیع الاول ہی نہیں بلکہ پورے سال کے ہر دن اپنی زندگی کا اسوہ بنانا چاہیے کے علاوہ ضلعی ناظمہ محترمہ حاجرہ بیگم صاحبہ نے "رسول اللہ ﷺ کا دعوتی مشن”محترمہ سیدہ مہناز صاحبہ نے "نبی کریم ﷺ جہالت کے اندھیروں میں روشنی کا چراغ”محترمہ فہمیدہ مخمور صاحبہ نے "محمد ﷺ عدل، مساوات اور ہمدردی کی علامت”عالمہ حافظہ صفورہ صدیقہ نے "سیرتِ نبوی ﷺ – آج کے دور کے مسائل کا حل” عناوین پر خطاب کیا۔
جلسہ کا آغازحافظہ  اُمت المبین صاحبہ کےتلاوت قرآن پاک سے ہوا جی آئی او صدر حذیفہ افنان نے اپنی مترنم آواز میں نعتِ رسول ﷺ پیش کر کے محفل کو پرنور بنایا، جب کہ سی آئی او کی طالبات نے سنتِ نبوی ﷺ سے متعلق ایک خوبصورت اسکیٹ پیش کیا۔  افتتاحی کلمات مقامی ناظمہ محترمہ منہاج ناظمہ صاحبہ نے ادا کیے جبکہ نظامت کے فرائض عزیزی صبورا حورین گل نے بحسن وخوبی انجام دیں۔ پروگرام کا اختتام فردوس بیگم صاحبہ کے ظہارِ تشکرپر ہوا۔ بعد ازاں بچوں کے درمیان سیرت سے متعلق مختلف مقابلے بھی منعقد ہوئے تھے جن کے انعامات طلبہ میں تقسیم کئے گئے۔ خواتین ارکان، کارکنان کے علاوہ خواتین اور طالبات کی کثیر تعداد نے اس جلسہ میں شرکت کی۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے