محب اردو ومحبِ قانون خواجہ فریدالدین انعامدار نے قانون سے متعلق کتاب کا تحفہ پیش کیا 

کلبرگی۔ 2؍ستمبر (راست): محکمہ پولیس کی نامور وظیفہ یاب شخصیت، محب اردو ، سماجی جہدکار جناب خواجہ فریدالدین انعامدار گلبرگہ کے میجسٹک فنکشن ہال میں منعقدہ ممتاز قانون داں محمد الطاف حسین ایڈوکیٹ کی دختر نیک اختر کی رسم ِ تقریب میں شریک ہوئے۔ محمدالطاف حسین ایڈوکیٹ کے دختر کارسم ڈاکٹر امیر حمزہ بورامنی MBBS,MD,GenSurgeonکے ساتھ عمل میں آیا۔ اس جوڑے کو ہزاروں کی تعداد میں مبارک بادیاں پیش کی گئیں۔ لاتعداد دعاؤں سے نوازاگیا۔
اس پرمسرت موقع پر خواجہ فریدالدین انعامدار ، محبت اردو وقانون ، حرکیاتی جہدکار نے بھی محمد الطاف حسین ایڈوکیٹ کو دفعات تعزیراتِ ہندThe Bhartiya Nyaya Sanhita, 2023  کا نیا ایڈیشن بطورِ تحفہ پیش کیا۔ جناب محمد الطاف حسین ایڈوکیٹ نے اس تحفہ کو وصول کرتے ہوئے اپنی مسرت کا اظہار کیا۔ نوشہ ڈاکٹر امیر حمزہ، میرمعلم اے ڈی باشاہ، میرمعلم محبوب صاحب، معلم نظام الدین پٹیل اور محمد صابروغیرہ موجودتھے۔رسم کی تقریب میں آئے تمام مہمانوں کا استقبال محمد فاروق حسین وظیفہ یاب ہیڈماسٹر، ان کے برادرس اور دوست واحباب نے کیا۔ یہ مبارک تقریب 31؍اگست کی شب منعقدہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے