ظہیرآباد 2/ستمبر(مشرقی آواز جدید): آئینہ حیات پیغمبراں صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ نیا ایڈیشن اگست 2025 میں شائع ھوا ہے۔سابقہ ایڈیشن میں تریسٹھ معلومات تھے اس ایڈیشن میں پچھتر معلومات جمع کئے گئے ہیں بارہ معلومات کا اضافہ کیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے چارٹ کا سائز بھی بڑا ھوگیا ہے 30×20 انچس کا ہے۔ 300 جی یس یم کارڈ پر ہے۔ لیمنیشنس کیا ھوا ہے۔ بہترین دیدہ زیب ڈیزائننگ درمیان میں گنبد خضری کا عکس بارڈر پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صفاتی اسماء درج ہیں۔
اس چارٹ کے اندر جو معلومات دی گئی ہیں وہ ہر مسلمان کیلئے ضروری ہیں فریم کرواکر گھروں میں دکانوں، مسجدوں مدرسوں، عصری اسکولس کے طلباء تک ضرور پہنچائیں۔ تاکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق ضروری معلومات ان تک پہونچیں۔ چارٹ حاصل کرنے کے لئے رابطہ کریں۔9989864504
